۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ موجودہ حالات میں استعماری طاقتیں پیغمبر اسلام اور قرآن جیسی مقدس کتاب کی توہین کرنا  عالم اسلام کے عقیدے اور ایمان پر حملہ کرنے کے مترادف ہے اس قسم کی بزدلانہ حرکات اور کاروائی کی بھر پور مزمت کرتےہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، 12 تا 17 ربیع الاول کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ہفتہ وحدت قرار دیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مکارم الاخلاق کے لیے مبعوث کیے گئے۔ پیغمبر اسلام جیسا معلم اور قرآن جیسی مقدس کتاب اللہ تعالی نے انسانیت کی راہنمائی کے لیے بھیجی ہے۔ آج کے دور جو کہ نفسا نفسی کا  عالم ہے اور معاشرے میں روز بروز برائیوں کا اضافہ در حقیقت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت کی دوری کا نتیجہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں استعماری طاقتیں پیغمبر اسلام اور قرآن جیسی مقدس کتاب کی توہین کرنا  عالم اسلام کے عقیدے اور ایمان پر حملہ کرنے کے مترادف ہے اس قسم کی بزدلانہ حرکات اور کاروائی کی بھر پور مزمت کرتےہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اللہ کے آخری نبی نے انسانیت کے دلوں کو جوڑنے اور ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنے کے لیے عملی جد و جہد کی اور زندگی گزارنے کے سنہری اصول بتائے جو کہ قیامت تک انسان کی رہنمائی کرتے ہیں  
معاشرہ میں محبت اخوت بھائی چارے کو فروغ دینا پیغمبر اسلام کی سیرت میں سے ایک عملی کردار ہے پیغمبر اسلام  کی سیرت سے دور رکھنے کے لیے طاغوت شب و روز مسلم ممالک میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے نظر آتا ہے جس کو اتحاد وحدت کے ذریعہ نے عالم اسلام نے ناکام بنانا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی ہدایت کے مطابق شیعہ سنی مل کر ہفتہ وحدت کو منائیں گے تاکہ دشمن کی سازش ناکام ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .